خضدار: اغواء کی گئی لڑکی بازیاب، 14 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ اغواء کی گئی لڑکی کو تحصیل زہری سے بازیاب کروالیا گیا، نامزد 2 ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب لڑکی کے اغواء کے خلاف خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے، واقعہ کے خلاف اہل خانہ کا آج تیسرے روز بھی قومی شاہراہ پر دھرنا اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الصوبائی شاہراہوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں بڑی تعداد میں مسافر پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی احتجاج : شاہ محمود قریشی کی بیٹی متعدد کارکنوں سمیت گرفتار
ملتان:ملتان میں احتجاج کرنے پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کے جلسے، جلوس احتجاج اور ریلی پر پابندی عائد ہے۔
تحریک انصاف کی طرف سے دی گئی آج احتجاج کی کال کے پیش نظر چوک گھنٹہ گھر، چونگی نمبر 9، نواں شہر چوک اور چوک کچہری سمیت مختلف چوک پر پولیس کی نفری تعینات رہی، مختلف چوراہوں پر قیدی وینز بھی موجود رہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو اور زاہد بہار ہاشمی کو احتجاج کرنے پر متعدد کارکنوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ مہربانو اور زاہد بہار ھاشمی احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔
پولیس نے ریلی کے شرکاء پر دھاوا بولا اور لوگوں کو پکڑا، دونوں رہنماؤں اور چند کارکنوں کی گرفتاری کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔