فوٹو: فائل

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2024 کے سالانہ امتحانات دوئم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 87 فیصد رہا۔

اس موقع پر کنٹرولر ایگزامینیشن ضیاء الدین بورڈ ڈاکٹر عائشہ حسن نے انٹرمیڈیٹ کی مختلف فیکلٹیز کےلیے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی کیا۔

پری میڈیکل گروپ میں طیبہ سکندر نے 995 نمبر لے کر پہلی، نایاب صادق نے 992 نمبر لے کر دوسری اور مہک زریاب نے 991 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں سیدہ رباب فاطمہ رضوی نے 970 نمبر لے کر پہلی، محمد فراز نے 961 نمبر لے کر دوسری اور مصطفیٰ 943 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ میں محمد دانیال نے 928 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہمایوں اور محمد ولید اعوان نے بالترتیب 923 اور 915 نمبر لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کامرس گروپ میں مہوش کنول نے 906 نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی، عروج خان 897 نمبر لے کر دوسرے اور مزمل 889 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

ہیومینٹیز گروپ میں نسرین یاسمین نے 917 نمبر لے کر پہلی، ناہید نے 884 نمبر لے کر دوسری اور نبیلہ بابر راجپوت نے 880 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈاکٹر عائشہ حسن نے امتحانات کی شفافیت کےلیے بورڈ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کا بروقت اعلان طلباء، اساتذہ اور بورڈ کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا مزید کہا کہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے امتحانی نتائج کو ایک بار پھر بروقت بنایا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر بورڈ نے امتحانات مکمل ہونے کے آٹھ ہفتوں کے اندر نتائج جاری کردیے۔

امیدوار اپنے نتائج بورڈ کی ضیاء الدین یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نمبر لے کر تیسری پوزیشن نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ضیاء الدین گروپ میں

پڑھیں:

کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری 15 مئی تک پرانی نمبر پلیٹ کو سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل کروالیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
  • پشاور، میٹرک امتحان میں بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • پی پی ایس سی کی جانب سے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟