انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)اسلام آباد اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے پر آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ کی سہولت اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)اسلام آباد نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ڈیرہ (ڈیرہ تعلیمی بورڈ)کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے طلبہ کے لیے اپنی اسناد کی تصدیق کروانا مزید آسان ہو جائے گا۔

اب طلبہ کو ڈیرہ تعلیمی بورڈ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ جیسے ہی طلبہ تصدیق کے لیے درخواست دیں گے، ان کا ڈیٹا آئی بی سی سی کو خود بخود مل جائے گا یہ معاہدہ آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے باضابطہ طور پر دستخط کیا۔ اس نظام کے تحت طلبہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ سے اپنی دستاویزات کی تصدیق کروا کر آئی بی سی سی کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ درخواست آئی بی سی سی کی ویب سائٹ (www.

ibcc.edu.pk) پر دی جا سکتی ہے، جو کہ ایک آسان اور جدید طریقہ ہے۔ تقریب کے دوران آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ آئی بی سی سی طلبہ کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے اور آسان حل پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاہدہ طلبہ کے وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ ساتھ تصدیق کے عمل میں شفافیت لانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم طلبہ کے لیے سہولت پیدا کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی طرف ایک بہترین پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ٹیکنالوجی کا یہ استعمال طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے ہمارے مقصد کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ آئی بی سی سی کے ڈیجیٹل سروسز کے فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو طلبہ کو تیز ، آسان اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام سے خاص طور پر دور دراز علاقوں کے طلبہ کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ انہیں تصدیق کے لیے بار بار سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے آئی بی سی سی کے طلبہ کے لیے معاہدے پر تصدیق کے

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے
  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط