انمول بلوچ کی بھی رواں برس شادی کی افواہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی طرح مقبول اداکارہ انمول بلوچ کی بھی رواں برس شادی ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔
چند دن قبل اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں بندھے تھے جب کہ ان سے قبل شہریار منور اور ماہین صدیقی نے بھی شادی کی تھی۔
اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ مقبول اداکارہ انمول بلوچ بھی رواں برس کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
شوبز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انمول بلوچ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹ میں اداکارہ کی شادی کے حوالے سے کوئی وقت نہیں بتایا گیا، تاہم امکان ہے کہ اداکارہ 2025 کے وسط تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انمول بلوچ کسی شوبز شخصیت نہیں بلکہ کاروباری شخص سے شادی کرنے جا رہی ہیں اور ان کے ہونے والے شوہر معروف کاروباری شخص کے بیٹے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعت کار کے بیٹے سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
انمول بلوچ کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد متعدد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبریں شائع کیں۔
ایکسپریس ٹربیون نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2025 میں جہاں دیگر شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں، وہیں انمول بلوچ بھی نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔
انمول بلوچ کے علاوہ دیگر متعدد شوبز شخصیات کے بھی رواں برس شادی کرنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے حوالے سے بھی خبریں ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔
View this post on InstagramA post shared by Tag it (@tagitpk)
مزیدپڑھیں:ماورا حسین کی رخصتی کی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھی رواں برس انمول بلوچ جا رہی ہیں رپورٹ میں شادی کے
پڑھیں:
عوامی نیشنل پارٹی 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاہے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے. انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے.(جاری ہے)
اختر مینگل نے کہا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی کا موقف بدستور واضح ہے اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی تمام خواتین کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے.
یاد رہے کہ بی این پی-ایم اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا ریلی کی شکل میں وڈھ سے شروع ہو کر لکپاس تک پہنچا تھا جہاں شرکاءنے کوئٹہ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجی کیمپ لگایا تھا. دھرنے کے دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے بعد لکپاس میں ایک کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) منعقد کی گئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے شرکت کی کانفرنس میں قومی سلامتی کونسل کی حالیہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار خواتین اور دیگر کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا.