عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی مان رہے پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، اس معاملے میں سپہ سالار نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، شہدا کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت ٹھیک ہوئی، جو فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی خود 190ملین پاونڈز کی چوری نکل آئی ہے۔
اپنے حلقے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آرمی چیف نے حب الوطنی اورمحنت کیساتھ معاشی سفر میں کردارادا کیا، آرمی چیف جنر ل عاصم منیر پاکستان کوترقی کے سفر پر لے کرگئے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی سطح، سفارتی محاذ پردنیا پاکستان کی تعریف کرتی ہے، تمام حلقوں میں دیکھ لیں کام ہوتے نظرآئیں گے، پہلے سال یہ عالم ہے 5سال بعد حلقے کی شکل بدلی ہوگی، ایک سال میں شہبازشریف نے معیشت کوپروان چڑھایا۔عطا تارڑ نے کہا کہ دنیاکے مالیاتی ادارے اعتراف کررہے ہیں مہنگائی کم ہوگئی، شرح سود نیچیگئی، اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، یہ بدبخت ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، یہ شرط لگاتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی ملال نہیں، اپنی یوتھ کی ٹیم پرفخرہے، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، پورے لاہورمیں اس طرح کے ساتھی نظرنہیں آئیں گے، حلقے میں آیا تو22دن کی مہم تھی بہت سوالات ہوتے تھے، کبھی کہا جاتا تھا پتا نہیں ایک سال بعد ملاقات ہوگی یا نہیں ہوگی۔عطاتارڑنے کہا کہ کبھی کہاجاتا تھا کہ الیکشن کے بعد ہمیں بھول جائیں گے، میں الیکشن جیت کربھی آج آپ لوگوں کے درمیان کھڑاہوں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، یہ وہ رشتہ نہیں کہ ووٹ مانگنے آجاوں پھر5سال بعدملاقات کروں، آپ کا بھائی، ساتھی اوردوست بن کرہمیشہ آپ کے درمیان رہوں گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مالیاتی ادارے
پڑھیں:
پاکستانی درآمدات میں اضافہ اور آئل امپورٹس میں کمی ہورہی: گورنر اسٹیٹ بینک
پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالیاتی خواندگی ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی جن کا مقصد عوام کو مالیاتی نظام، سرمایہ کاری اور بچت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے 2028ء تک مالیاتی شمولیت کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت موجودہ 64 فیصد مالیاتی شمولیت کو 75 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کی مالیاتی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرتے ہوئے موجودہ 47 فیصد سے 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ یہ 72 فیصد تک پہنچے۔ جمیل احمد نے 2022ء کے معاشی حالات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت ملک کو افراطِ زر میں تیزی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جیسے دو بڑے مسائل کا سامنا تھا۔ زرمبادلہ ذخائر صرف دو ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے جبکہ ایکسچینج ریٹ میں بھی شدید تنزلی دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت پالیسی اقدامات کیے گئے جن میں درآمدات پر پابندیاں اور شرحِ سود میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان خلیج کم ہوئی اور شرح مبادلہ میں استحکام آیا۔