وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی مان رہے پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ حلقے کے عوام کےلیے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، ملک بھر میں آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے۔

واضح ہوگیا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملزمان کی سزاؤں سے واضح ہوگیا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے معترف ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، اس معاملے میں سپہ سالار نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت ٹھیک ہوئی، جو فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی خود 190 ملین پاؤنڈز کی چوری نکل آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پرنس کریم آغا خان کی تعلیم، صحت اور عالمی امن کے لئے خدمات کویاد رکھا جائے گا،عطاء تارڑ

 

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔
اپنے ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ پرنس کریم آغا خان ایک وژنری لیڈر اور اتحاد کی علامت تھے۔تعلیم، صحت اور عالمی امن کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پرنس کریم آغا خان کا میرے دادا سابق صدر رفیق تارڑ مرحوم کے ساتھ باہمی احترام اور انسانیت کی خدمت پر مبنی خاص رشتہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن، عالمی ادارے بھی معترف: عطا تارڑ
  • تحریک انتشاروالے پاکستان کے دشمن ہیں، عطا تارڑ
  • عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستانی خواتین کی زندگیاں بدلتی ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی
  • حکومت معاشی استحکام لائی ہے، معیشت کے اعدادوشمار مثبت ہیں، مفتاح اسماعیل
  • پاکستان کی معیشت میں استحکام، فچ ایجنسی نے ترقی کی پیش گوئی کردی
  • معروف عالمی ادارے کا پاکستان میں معاشی استحکام سے متعلق بہتری کا اعتراف
  • پاکستانی معیشت پر ایک تنقیدی نظر
  • پرنس کریم آغا خان کی تعلیم، صحت اور عالمی امن کے لئے خدمات کویاد رکھا جائے گا،عطاء تارڑ