مینڈیٹ چوری پر احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حیدرآباد، قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری، مسافر پریشان
فائل فوٹوحیدرآباد قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری ہے، جمعرات کی دوپہر 2 بجے سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے دونوں ٹریک مکمل بند ہیں۔
سندھ پولیس کی جوڈیشل کمیشن کی پیش کش پر وکلا کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پہلے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی آئی جی حیدرآباد نے تبادلے کا وعدہ کرکے خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب احتجاج کے باعث پھنسی مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ مصیبت میں پھنس گئے ہیں، احتجاج اور مسئلہ ان کا ہے، بھگت ڈرائیور رہے ہیں۔
اُدھر ایس ایس پی کو چھٹی پر بھیجنے اور دھرنا ختم کرانے کے آپشن وزیرِ داخلہ سندھ کے پاس زیرِ غور ہیں۔