اسلام آباد: وزارت مذیبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیّ ملک نے کہا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ نذیر گل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،بشپ نذیر گل مصطفیٰ ملک کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ، اور ہھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت اقلیتوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکے حوالے سے امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب بھی اقلیتوں کو ہر لحاظ سے تحفظ اور معاشرتی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔وزارت اقلیتوں کو ہر معاملے میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزارتِ تعلیم اور وزارتِ انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔

نہروں کا معاملہ، پی پی نے پھر حکومت کی حمایت ختم کرنیکی دھمکی دیدی

کراچی نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ...

سی ڈی اے نے وزارتِ تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔

سیکریٹری وزارتِ تعلیم کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس
  • اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے بڑی خبر
  • حکومت کا اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، طاہر اشرفی
  • چینی صدر کا ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ خطے اور دنیا کے امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا، وزارت خارجہ