چین کے صوبہ سی چھوان کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر ای بین کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق 10 مکانات اس کی زد میں آئے ہیں اور 30 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس قدرتی آفت کے وقت ریسکیو اور بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئےاہم ہدایات جاری کیں کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور آفات کے بعد کے حالات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، اور ثانوی آفات کے رونما ہونے سے بچنے کے لئے نگرانی اور پیشگی انتباہ کو مضبوط بنایا جائے۔ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو خطرے کا احساس پختہ طور پر قائم کرنا چاہئے ، ہر قسم کی آفات کےخطرات کی تحقیقات کو مضبوط بنانا چاہئے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے۔ سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگانا، آس پاس کے علاقوں میں ارضیاتی آفات کے پوشیدہ خطرات کی تحقیقات کرنا، خطرے سے دوچار لوگوں کو منتقل کرنا اور ثانوی آفات کو سختی سے روکنا ضروری ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔
صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی نگرانی میں چین کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے امدادی کاموں کی رہنمائی کے لیے متاثرہ علاقے میں ایک ورکنگ گروپ بھیجا ہے اور سی چھوان صوبے اور ای بین شہر کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لیے فورسز کو منظم کیا گیا ہے۔ فی الحال، تمام کام منظم انداز میں انجام دیئے جا رہے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کا ملکی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی، اس سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے، ترقی کا یہ سفر رکے گا نہیں۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔