سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولینگ کی دعوت دی۔
اس وقت 10 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 42 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں، بابر اعظم آج اننگ کا آغاز کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیوزی لینڈ
پڑھیں:
تین ملکی سیریز؛ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو331رنزکاہدف
لاہور: لاہور میں تین ملکی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ جاری ہے، پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دے دیا۔
نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ ملکی سیریز کا پاک کیویزپہلا میچ جاری ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دیا، نیوزی لینڈ نے6وکٹوں پر330رنز اسکورکیے۔
گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری داغ دی جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 254کے اسکورپرگری۔ بریسویل 31رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 200 کے اسکورپرگری، ڈیرل مچل 81رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔
فاسٹ بالرحارث رؤف پیر کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد اوور کے دوران میدان سے باہر چلے گئے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 39کے اسکورپرگری، ابراراحمد نے رچن ریوندرا کو 25رنز پر آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے ول ینگ کو 4رنز پرآؤٹ کیا۔
مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور کریں۔