چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بیجنگ () چین جے صدر شی جن پھنگ نے ہاربن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کی، جو نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس، چھنگ دو یونیورسیڈ، اور ہانگ چو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔ ان اہم کھیلوں کے مقابلوں نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے درمیان گہرے تعاون کو ظاہر کیا ہے۔ اولمپک انسانی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ چین کے جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر، قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد، اور انسانی ہم نصیب معاشرے کے قیام کے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ چین اولمپک روح کو چینی عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ ملا کر، کھیلوں کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہا ہے، اور کھیلوں کے طاقتور ملک اور صحت مند چین کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کے شعبے میں مسلسل نئے تعاون کا باعث بنے گا۔ ہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر اولمپک تحریک کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقعے پر تھامس باخ نے کہا کہ وہ چین کی طرف سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو طویل عرصے سے دی جانے والی مضبوط حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس جیسے یادگار مقابلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، جس نے بین الاقوامی اولمپک تحریک کے لیے اہم تعاون کیا ہے۔ چین نے یکجہتی، تعاون، مساوات، اور احترام جیسے تصورات کو فروغ دیا ، ان پر عمل کیا ہے اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھا ہے، کھیلوں کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی ہے، اور ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی کھیلوں کے شعبے میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنے کی حمایت کی ہے، جس نے اولمپک تحریک کی صحت مند ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے۔ چین دنیا کی امن اور ترقی کے معاملات میں بڑےکردار ادا کرتا رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی کامیابی یقینی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت کا دورہ چین ، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
بیجنگ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے
گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔معاہدوں کے مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے تھے۔خیال رہے صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر بھی پہنچے تھے۔