اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی،ترجمان قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی،ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، اسپیکر نے یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت یا اپوزیشن کی درخواست پر مذاکرات کی دعوت دی جائے گی، اسپیکر کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے پوزیشن کلیئر کی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کیلئے کھلے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان قومی اسمبلی مذاکرات کی دعوت اسپیکر نے
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعدآج ہوگا ۔جمعے کے روز کورم کی نشاندہی پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا بھی جاری کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیںصدرزرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔