ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ139 رنز پر گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا تھا، قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ شاہینوں کا سکواڈ: فخر زمان، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، نسیم شاہ۔ کیویز کا سکواڈ: رچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس،مائیکل بریس ویل، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، بین سیئرز، ول اوررک۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری ہے،،غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے
تیرہ اپریل کو13ہزارسے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا ، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 948,870 تک پہنچ چکی ہے
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے ،کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی،حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔