عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کریں گے: بیرسٹر گوہر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی ہے نہ کریں گے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانئ پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر کہنا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
اسپیکر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، ترجمان قومی اسمبلی
سردار ایاز صادق - فوٹو: فائلترجمان قومی اسمبلی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، انہوں نے صرف یہ کہا تھا ان کے دروازے ہر کسی کےلیے کھلے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باضابطہ دعوت تب دیں گے جب حکومت یا اپوزیشن خود درخواست کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔