قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے ایلیٹ لسٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیوی اوپنر ول ینگ کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دراز قد بالر محمد عرفان اور لیجنڈری کرکٹر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس فہرست میں شاہین سے اوپر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی

پاکستان کے لیے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں:

محمد عرفان: 10  
وسیم اکرم: 10  
شاہین شاہ آفریدی: 9  
عمر گل: 9

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلے اوور میں

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کا خط چارج شیٹ، افسوسناک: عرفان صدیقی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ایک چارج شیٹ ہے جو فوج کے بارے میں بانی تحریک انصاف کی پرانی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ عین اس وقت جب فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ہے، اس کے جوان اور افسر شہید ہو رہے ہیں، اس طرح کا خط لکھنا اور یہ کہنا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہو گئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔ اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خط ابھی تک نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا۔ پتہ نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔ عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے نام ایک خط2023 ء کے اوائل میں بھی لکھا تھا جو صدر عارف علوی کے ذریعے آرمی چیف کو بھیج دیا گیا تھا لیکن اس کی بھی رسید آئی نہ جواب۔

متعلقہ مضامین

  • تین ملکی سیریز؛ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو331رنزکاہدف
  • ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ139 رنز پر گر گئی
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں گر گئیں
  • سہ ملکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ، پہلے ہی اوور میں وکٹ گر گئی
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ایم اے رؤف لیبارٹری کے پہلے چیئر ہولڈر مقرر
  • ایس یو سی وفد کی ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کا خط چارج شیٹ، افسوسناک: عرفان صدیقی
  • قومی کرکٹرمحمد وسیم جونیئر کی اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر وائرل