علامہ شبیر میثمی نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ بھی پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ شبیر میثمی نے وفد کی تشریف آوری پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ بھی پیش کیا۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ نشست میں علماء کرام، سیاسی سماجی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات

پڑھیں:

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائیگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  • مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات
  •  ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت 
  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس 
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر