بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ، 15 روز تک اجتماعات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے بلوچستان بھر میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک مرتبہ پھر دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے بلوچستان بھر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت صوبے میں عوامی اجتماعات، دھرنوں اور جلسہ جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لگائے جانے والے دفعہ 144 کی پابندیاں 31 جنوری کو ختم ہوئی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد دوبارہ دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفعہ 144 نافذ
پڑھیں:
اسلام آباد میں سیاسی سرگرمی کا معاملہ؛ دفعہ 144 پہلے ہی نافذ ہے، انتظامیہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے ممکنہ سیاسی سرگرمی کے معاملے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے کسی بھی قسم کے جلسے، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جینس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔