15 سال سے کے پی کے میں حاکم جماعت کو پنجاب کے عوام نے آج پھر مسترد کردیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے خیبر پختون خوا میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟ کے پی میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے، ایک سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختون خوا کی عوام کے لیے کیا کیا؟ آج صوابی جلسے میں زہریلی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بننے سے عوام کو ریلیف ملا، بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، خدمت کارڈ جیسی سہولت دی گئی، بچوں کو اسکالرشپس دی گئیں اور یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی خود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں اتنا کام کیا، جتنا کوئی حکومت 5 سال میں بھی نہیں کرسکی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، تقریب کو عوام نے انجوائے کیا، کل قذافی اسٹیڈیم میں خوشی کا ماحول دیکھا، قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات وزیراعلیٰ خود دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے ،عوام کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ان کے احتجاج میں کسی کی دلچسپی نہیں،15 سال سے خیبر پختونخوا میں حاکم جماعت کو پنجاب کے باشعور لوگوں نے آج پھر مسترد کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران کے پاس جیل سے نکلنے کیلیے معافی کارڈ باقی ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن
کے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دبائو کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔