سابق پاکستانی کرکٹر افریقی ٹیم نے ''بالنگ کنسلٹنٹ'' مقرر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم نے بالنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔
تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یاسر عرفات لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل تربیتی سیشن میں پروٹیز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
یاسر عرفات پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، جنہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی سے لیول 4 کا کوچنگ کورس مکمل کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
سابق آل راؤنڈر بطور بالنگ کوچ انگلش کاؤنٹی ٹیم سسیکس اور سرے کے علاوہ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کیساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ یاسر عرفات نے پاکستانی ٹیم کے نیشنل ہائی پرفارمنس اور ہانگ کانگ ٹیم کے بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں تھی۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع
اپنی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنا 'بہترین تجربہ' ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بطور بالنگ کنسلٹنٹ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کی غلطیوں پر کام کروں اور انکے میچز سے قبل کنڈیشنز سے ہمکنار کرواؤں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یاسر عرفات ٹیم کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے 9مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے
سپریم کورٹ نے 9مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر، جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔