محکمۂ بلدیات سندھ کا 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ بلدیات سندھ نے 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شوکاز نوٹس میں تمام میونسپل کمشنرز کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمۂ بلدیات کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں عملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے تجاوزات کا خاتمہ، صفائی کا نظام بہتر، سڑکوں کی مرمت جلد مکمل کی جائے، کمشنر کراچی، کورنگی اور ملیر کا دورہشوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران عملے کی غیر حاضری پر میونسپل کمشنر مؤقف پیش کریں۔
شوکاز نوٹس میونسپل کمشنر گڈاپ، ناظم آباد اور لیاقت آباد کو جاری کیا گیا ہے۔
محکمۂ بلدیات کے مطابق میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اور چنیسر ٹاؤن سمیت دیگر کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میونسپل کمشنر شوکاز نوٹس کمشنرز کو گیا ہے
پڑھیں:
پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست، وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
درخوست فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار متاثر ہو گی، یہ ایکٹ آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔