---فائل فوٹو

کوئٹہ میں امریکی نژاد 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور ماموں کو دوبارہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ پر گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو نامعلوم مُسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکی حرا انوار کو قتل کر دیا تھا۔

کمسن بچے کا قتل، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے فیڈرل بی ایریا میں.

..

گرفتار والد انوار الحق اور ماموں محمد طیب نے گزشتہ ریمانڈ کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول اور مقتولہ کا موبائل بھی برآمد  کروا لیا ہے جسے  فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور، جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4بجے گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزمان نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جبکہ متاثرہ لڑکی صنم رائیونڈ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے، جسے بہ حفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار
  • امریکی قونصلیٹ کی درخواست پر کارروائی، ویزا فراڈ کا مفرور ملزم گرفتار
  • کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
  • مانسہرہ : حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہری گرفتار
  • امریکی قونصل خانے کی درخواست پر کارروائی، ویزا فراڈ کا مفرور ملزم گرفتار
  • لاہور، جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
  • جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو دیکھیں
  • چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم گرفتار
  • لاہور؛ 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار