پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں ارب روپے
پڑھیں:
ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64555 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65066 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3186 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3118 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کیخام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31526 بیرل، پی پی ایل 10259، ماڑی گیس 1098 اور پی او ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3925 بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 680 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 613، ماڑی گیس 947 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 55 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی