پاکستان کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق” پیس2025″ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق” پیس2025″ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاک بحریہ کے زیر اہتمام “پیس 2025” ملٹی نیشنل میری ٹائم مشترکہ مشق اور پہلا “پیس ڈائیلاگ” پاکستان کے شہر کراچی میں شروع ہوا اور یہ مشق 11 فروری تک جاری رہے گی۔اس ملٹی نیشنل مشترکہ بحری مشق کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے: بندرگاہ اور ساحلی مشق اور سمندری مشق۔ بندرگاہ اور ساحل پر مبنی مرحلے میں سیمینارز، آپریشنل مباحثے، پیشہ ورانہ نمائشیں، بین الاقوامی تبادلے اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔
میری ٹائم مرحلے میں ٹیکٹیکل مشقیں اور میری ٹائم سیکیورٹی مشقیں شامل ہوں گی، جن میں انسداد قزاقی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، سرچ اینڈ ریسکیو مشقیں اور لائیو فائر مشقیں شامل ہیں۔ 60 سے زائد ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشنز فورسز اور مبصرین ان مشقوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
پاکستانی مسلح افواج کی دعوت پر چینی بحریہ کے جنگی جہاز باؤتو اور گاؤیوہو ان کثیر القومی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پیس 2025 کے زیر اہتمام پہلا “پیس ڈائیلاگ” بھی منعقد ہوا ، جس میں شریک ممالک کی بحری افواج، کوسٹ گارڈز اور دفاعی افواج کے رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں کے جدید حل فراہم کئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی میں پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی مشق ’امن 2025‘ کا آغاز
کراچی:کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آغاز ہوگیا۔
پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس مشق میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، اور پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی شریک ہیں۔
یہ مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی اور دو مراحل پر مشتمل ہوگی۔ پہلا ہاربر فیز 7 سے 9 فروری تک جاری رہے گا، جس میں سیمینارز، مباحثے، آپریشنل مظاہرے، بین الاقوامی ثقافتی اجتماعات اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ دوسرا سی فیز 10 اور 11 فروری کو ہوگا، جس میں انسدادِ بحری قزاقی و دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو جیسی مشقیں شامل ہوں گی۔
امن مشق کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سال کی مشق میں پہلی بار امن ڈائیلاگ کا اضافہ کیا گیا ہے، جو مختلف ممالک کے اشتراک سے سمندری سیکیورٹی کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔