سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، ابتدائی جھٹکا ول ینگ کی صورت میں محض 4 رنز پر ہوا جبکہ اوپنر راچن رویندرا بھی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
قبل ازیں کیوی ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جبکہ پی ایس ایل سیزن 10 میں پہلی سینچری ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بنالی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘ڈکس’ والے بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
بابراعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ ڈکس کا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل سیزن 10 میں اپنی پہلی سینچری بنائی ہے، محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بابراعظم سینچری صفر محمد رضوان ناپسندیدہ ریکارڈ