Islam Times:
2025-02-08@13:21:24 GMT

8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 1971ء  میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے  اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971ء  میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ ہم سب نے پاکستان، جمہوریت اور آئین کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستانی جہاں جہاں بھی ہیں، وہ 8 فروری کو نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے مقام پر جلسہ ہے، تمام پاکستانیوں کو آنا ہے۔ 8 فروری کو پیغام دینا ہے کہ ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور حق چھین کر لینا جانتے ہیں۔ ہم نے ایمان، یقین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلادیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پاکستان کو رہے ہیں

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی قابل فخر ایونٹ ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں انتشار شروع کر دیتی ہے، آج ہم ملک میں یوم تعمیر وترقی منا رہے ہیں اور یہ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، اب ملک میں ایک اور 9 مئی اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج میں ملک میں سہ فریقی کرکٹ سیریز شروع ہوئی ہے، چیمپیئن ٹرافی بھی ہونے جا رہی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ اس قابل فخر ایونٹ کے دوران پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر انتشار لے کر آ گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں  کوئی قابل فخر ایونٹ شروع ہوتا ہے تو یہ جلسے، جلوس اور احتجاج شروع کردیتے ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے عالمی سطح پر قد کاٹھ اور تقریم کو بدنام کرنا ہے، انہیں ملک میں بہتری اور ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایسے واقعات کرکے پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، آج   کے جلسے میں یہ سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کے جلسوں میں ان کی لیڈر شپ آپ کو نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اور جلسے جلسوں پر کوئی اختلاف یا اعتراض نہیں ہے لیکن یہ بات جان لیں کہ ملک میں ایک اور9 مئی اور ایک اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کے تمام پچھلے جلسوں تشدد پرختم ہوئے، انتشار پھیلتا ہے تو ان کے اپنے لوگ بھی مارے جاتے ہیں اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنےوالوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جلسے کیے جائیں تو انتظامیہ کی طرف سے مناسب انتظامات بھی کیے جاسکتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی والے ریاست پر حملہ آور ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی جیسے واقعات کیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہمارے 99مطالبات منظور ہوگئے ہیں، علی امین گنڈا پور اگر آپ کے مطالبات منظور ہوگئے ہیں تو یہ احتجاج کیوں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ ٹرمپ آئے گا اور بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، ٹرمپ توآگیا ہے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آ رہے ہیں، یہ لوگ مذاکرات کے لیے یہ پہلے پائوں پڑے جس پر میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ ان سے مذاکرات بے سود ثابت ہوں گے یہ اس میں سنجیدہ نہیں تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہاہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، سٹاک ایکسچینج آئے روز ریکارڈ بنا رہی ہے، ان کے دور میں لوگ لٹ گئے تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی شنوائی دی ہے؎

انتشار سے ان کے ورکرز ہی مارے جاتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی اہم ایونٹ ہوتا ہے یہ پاکستان کے عالمی سطح پر قد کاٹھ اور تقریم کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جلسے جلوس خواجہ آصف وزیر دفاع

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف
  • عمران خان کی کال پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
  • آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہوگا، علی امین گنڈاپور
  • آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
  • آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: علی امین گنڈاپور
  • 8 فروری احتجاج: علی امین گنڈاپور  کی عدم دلچسپی اور جنید اکبر کا جارحانہ انداز
  • عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • 8 فروری کو کیا ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا