پشاور: اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو1122 کے مطابق فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت : بریلی کی مانجھا فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 3 افراد ہلاک
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں مانجھا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں مانجھا فیکٹری سلنڈر دھماکے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مانجھا بنانے کے لیے گندھک اور پوٹاش ملاتے وقت یہ حادثہ ہوا جس میں فیکٹری مالک اور 2 مزدوروں کی موت ہو گئی، متعدد مزدوروں کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،حادثے اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں فیکٹری مالک عتیق رضا اور مزدور سرتاج اور فیضان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری مالک عتیق رضا کا ایک ہاتھ سے اڑ کرد دور جاگرا۔
پولیس کا ابتدائی تحیققات کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیکٹری میں کیمیکل ملاتے وقت دھماکا ہوا۔ پولیس اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ فیکٹر قانونی طریقے سے چل رہی تھی یا غیر قانونی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فیکٹریاں بستی کے درمیان چل رہی ہیں، جو انتہائی خطرناک ہیں۔ اگر انتظامیہ پہلے ہی اس پر توجہ دیتی تو شاید یہ حادثہ ٹل سکتا تھا۔