مردان میں پیپلز پارٹی کے شمولیتی جلسے سے فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی ہے، پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شمولیتی جلسے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی ہے، پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو سزا ہوئی لیکن پارٹی نے کہیں احتجاج نہیں کیا، قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں، عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہی ہے اور خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا بل پاس کیا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہی ہے، پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا، پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضم شدہ اضلاع کے 600 ارب صوبائی حکومت ہڑپ کر گئی، وزیراعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت پی ٹی آئی رہی ہے

پڑھیں:

کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔

کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیے ملینیم مال کے سامنے ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند دیا، میاں بیوی سمیت 3 ہلاک ڈمپر اور ٹینکرز کا شہر میں راج، اموات بانٹنے لگے، ہلاکتوں میں اضافہ، حکومت خاموش، ٹریفک پولیس ناکام کراچی: جوہر موڑ کے قریب ڈمپر نے ریڈ بس کو ٹکر مار دی

کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی؟ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمے دار ہو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کا علی امین گنڈاپور سے 600 ارب روپے کا حساب لینے کااعلان
  • گورنر کے پی کا زراعت ٹیکس بل اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بھیجنے کا عندیہ
  • اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے ، گورنر خیبر پختونخوا
  • 8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
  • اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے،گورنر خیبر پختونخوا
  • اڈیالہ جیل سے صنم کو خط لکھا گانے کے مصداق سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ
  • خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی، انٹر امتحانات کی تاریخ بھی تبدیل