دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز)ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور کئی کارکن گرفتار
مہربانو قریشی— فائل فوٹوملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔