ارشاد قریشی: پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دوکانداروں کیلئے  چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ حاجی پرویز بٹ نے کہا کہ "چینی پر 10 روپے کا اضافی خرچہ آ رہا ہے، حکومت نے منافع صرف 3 روپے تک محدود کر رکھا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا تو ہم 14 فروری کے بعد چینی کی فروخت بند کر دیں گے۔


 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عید کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جائے، پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر برائے جامعات و بورڈ سے جماعت نہم و دہم، انٹر سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول پر فوری نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں 15ویں روزے سے امتحانات لینے کے فیصلے کو طالب علموں کے مفاد میں نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران امتحانات کا شیڈول غیر مناسب ہے۔

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی اور جنرل سیکریٹری محمد عالم شیر اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران 15 روزے سے امتحانات کا انعقاد طلباء اور اساتذہ برادری دونوں کےلیے ذہنی دباؤ اور جسمانی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

اس دوران بے شمار طالب علم، اساتذہ اور حکومتی عملہ اعتکاف جیسے روحانی عمل میں مصروف ہو سکتے ہیں، جس سے امتحانات کی تیاری اور اس کا انعقاد متاثر ہو سکتا ہے۔ طالب علموں کے بہتر مفاد کے لئے عید کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر جامعات و بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا جائزہ لیں اور رمضان کے دوران امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کریں تاکہ طلباء کے لیے ایک بہتر اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر تعلیم سندھ اور وزیر جامعات و بورڈ اس درخواست پر فوری طور پر عمل کریں گے اور طلباء کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی میں ایشیاء سی پی اے کانفرنس کا بائیکاٹ کرینگے: ملک احمد خان بچھر
  • پنجاب اسمبلی میں بین الاقوامی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، اپوزیشن کا بائیکاٹ
  • امریکا نے جی20اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
  • پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام
  • عید کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جائے، پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
  • پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ
  • رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ