آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عوام بھی احتجاج میں شریک ہیں۔ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر اردلی حکومت ملک پر مسلط کر دی گئی۔ دنیا بھر اور ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو فری اینڈ فئیر قرار دیا گیا، جبکہ فارم 47 کی بنیاد پر بنی نااہل حکومت نے پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کارکنان کے بغیر صوابی جلسے کے لیے روانہ، پنجاب میں کریک ڈاؤن
انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے تمام حقیقت سامنے آ جائے گی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی قابل فخر ایونٹ ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں انتشار شروع کر دیتی ہے، آج ہم ملک میں یوم تعمیر وترقی منا رہے ہیں اور یہ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، اب ملک میں ایک اور 9 مئی اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج میں ملک میں سہ فریقی کرکٹ سیریز شروع ہوئی ہے، چیمپیئن ٹرافی بھی ہونے جا رہی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ اس قابل فخر ایونٹ کے دوران پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر انتشار لے کر آ گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی قابل فخر ایونٹ شروع ہوتا ہے تو یہ جلسے، جلوس اور احتجاج شروع کردیتے ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے عالمی سطح پر قد کاٹھ اور تقریم کو بدنام کرنا ہے، انہیں ملک میں بہتری اور ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایسے واقعات کرکے پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، آج کے جلسے میں یہ سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کے جلسوں میں ان کی لیڈر شپ آپ کو نظر نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اور جلسے جلسوں پر کوئی اختلاف یا اعتراض نہیں ہے لیکن یہ بات جان لیں کہ ملک میں ایک اور9 مئی اور ایک اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کے تمام پچھلے جلسوں تشدد پرختم ہوئے، انتشار پھیلتا ہے تو ان کے اپنے لوگ بھی مارے جاتے ہیں اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنےوالوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جلسے کیے جائیں تو انتظامیہ کی طرف سے مناسب انتظامات بھی کیے جاسکتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی والے ریاست پر حملہ آور ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی جیسے واقعات کیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہمارے 99مطالبات منظور ہوگئے ہیں، علی امین گنڈا پور اگر آپ کے مطالبات منظور ہوگئے ہیں تو یہ احتجاج کیوں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ ٹرمپ آئے گا اور بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، ٹرمپ توآگیا ہے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آ رہے ہیں، یہ لوگ مذاکرات کے لیے یہ پہلے پائوں پڑے جس پر میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ ان سے مذاکرات بے سود ثابت ہوں گے یہ اس میں سنجیدہ نہیں تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہاہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، سٹاک ایکسچینج آئے روز ریکارڈ بنا رہی ہے، ان کے دور میں لوگ لٹ گئے تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی شنوائی دی ہے؎
انتشار سے ان کے ورکرز ہی مارے جاتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی اہم ایونٹ ہوتا ہے یہ پاکستان کے عالمی سطح پر قد کاٹھ اور تقریم کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جلسے جلوس خواجہ آصف وزیر دفاع