پیکا ایکٹ میں ترمیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پیکا ایکٹ میں ترمیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کے منافی ہے۔
ملک احمد خان بھچر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایکٹ میں ترمیم ملک احمد
پڑھیں:
اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے دائر کی، درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کر دی تھی۔
الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا ترمیمی بل 2025 صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، پیکا ترمیمی بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔