خضدار میں لڑکی اغواء، بلوچستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے صوبے کی تمام عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔
خضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔
وکلاء خضدار سے اغواء ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ با اثر مسلح افراد کی جانب سے اغواء کی گئی لڑکی کی عدم بازیابی حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کروائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حیدرآباد میں وکلا کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔