ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

ایڈمرل شھرام ایرانی آج علی الصبح کراچی پہنچے جہاں پاک بحریہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

شھرام ایرانی پاکستان میں منعقدہ ’امن 25‘ کثیر الجہتی مشقوں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کی بین الاقوامی مشقیں

آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔

’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ خصوصی طور پر انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔

مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امن 25 ایرانی نیوی بحری مشقیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایرانی نیوی شھرام ایرانی بحریہ کے

پڑھیں:

پاکستان نے بے روزگاری میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، پلاننگ کمیشن  


  اسلام آباد (آئی ائی پی )پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی  ہے۔

پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔

مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں سے پیدواری لاگت بڑھی تو سیکڑوں صنعتیں بند ہوئیں، جس کے باعث لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ کراچی کے کئی چوراہوں پر اداس چہرے لیے مزدور بھی کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ادھر صنعت کار بھی اس صورتحال سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

ٹرمپ کی دھمکیاں ، لیکن کیا واقعی پاناما کینال پر چین کا کنٹرول ہے؟

اقتصادی ماہر اسامہ رضوی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار کم ہے، درجنوں ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، 45 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں، ایسے میں معاشی بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں میں شرکت کیلئے ایرانی نیول چیف ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کراچی پہنچ گئے
  • امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی نیول چیف ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کراچی پہنچ گئے
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کر لیں، پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا
  • ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے
  • پاکستان نے بے روزگاری میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، پلاننگ کمیشن  
  • جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس، بنگلہ دیشی امیر البحر کی ملاقاتیں
  • کراچی میں پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی مشق امن 2025ء کا آغاز، 60 ممالک شریک
  • پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز، 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں
  • پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز