تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔
پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے مسافروں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ٹرین حیدرآباد میرپورخاص چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔ ٹرین کے مسافر مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافروں تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔ پہلی تھر ڈزرٹ سفاری ٹرین کے مسافر آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹک ٹاک نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی
کراچی:لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔
لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔
حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔