ویب ڈیسک: چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جب کہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور  رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جب کہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داریاں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے پاس ہوگی، بزنس فورم مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کے ماتحت کام کرےگا، اے پی ایم ایس او کے امور امین الحق اور فیصل سبزواری دیکھیں گے جب کہ ترقیاتی پیکج کےلیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

حماس اسرائیل کے  تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی

نوٹیفکیشن کے مطابق نسرین جلیل اور فیصل سبزواری ترقیاتی پیکج کے لیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول کی جانب سے جاری سرکلربالکل درست اورتصدیق شدہ ہے،  تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہیے۔
 

بالآخر امریکی خاتون چلی گئی

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اور فیصل سبزواری فاروق ستار ذمہ داریاں کی ذمہ کے پاس

پڑھیں:

سندھ میں شب برأت کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برأت کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے
  • لاہور ہائیکورٹ: 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کرینگے
  • وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • 14 فروری کو تعلیمی ادارے بند ہونگے، نوٹیفکیشن جاری
  • 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ میں شب برأت کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • ملک بھر میں پولیو مہم بلا تعطل 9 فروری تک جاری رہے گی ، عائشہ رضا فاروق