پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور کئی کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا: شاہ محمود قریشی
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے،کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں آزادانہ اور خود مختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کریں،خود مختار عدلیہ اور میڈیا سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، موجودہ قیادت دل اور دماغ سے ملک کا سوچے۔