ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے سابق سینئر پولیس افسر علی محمد وٹالی نے کہا ہے کہ 1990ء میں کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر سے بے دخلی ایک منصوبہ بند سازش تھی جو اُس وقت کے علاقے کے گورنر جگموہن کے ذریعے رچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی وادی سے بے دخلی کوئی فرقہ وارانہ معاملہ بالکل نہیں تھا بلکہ اس کے مکمل طور پر سیاسی محرکات تھے۔ انہوں نے لکھا کہ 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے باوجود کشمیری پنڈت واپس آنے سے گریزاں ہیں حتیٰ کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے جب اپنے دور میں خصوصی روزگار پیکج متعارف کرایا تو بھی پنڈتوں نے وادی میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ جگموہن نے سیاسی فائدے کیلئے پنڈتوں کو وادی سے نکالا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وادی کشمیر سے

پڑھیں:

پینسلوینیا میں انڈوں کی چوری کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا میں انڈوں کی سپلائی کرنے والی کمپنی کا ٹرک ایک لاکھ انڈوں سمیت چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا ہے ایک طرف شہری اس پر پرمزاح ویڈیوزبناکر شیئرکررہے ہیں تو دوسری جانب پولیس اب تک چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی. پولیس کے مطابق پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاﺅن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“ کے ڈسٹری بیوشن ٹرک جس میں ایک لاکھ انڈے تھے چوری ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکاچوری ہونے والے انڈوں کی مالیت لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینسلوینیا پولیس کے ترجمان میگن فریزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوری کے واقعے کو انڈوں کی بڑھتی قیمتوں سے جوڑا جا سکتا ہے لیکن اس بارے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی. پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنے پورے کریئر میں کبھی ایسی واردات نہیں دیکھی جس میں ہزاروں انڈے چوری ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے پولیس مقامی کمیونٹی پر انحصار کر رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اگر کوئی اس واقعے کے بارے میں جانتا ہے کہ تو وہ پولیس کو آگاہ کرے گا.

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس عینی شاہدین سے بات چیت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی دیکھ رہی ہے جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“نے بھی واردات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی چوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے. یاد رہے کہ امریکہ میں ان دنوں برڈ فلو کی وجہ سے انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت 4.15 ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو کہ ایک سال قبل 2.51 ڈالر تک تھی امریکی محکمہ زراعت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس انڈوں کی قیمتوں میں مزید 20 فی صد اضافہ ہوگا.

متعلقہ مضامین

  • سردار عتیق احمد کا دورہ مظفرآباد، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر سابق سعودی انٹیلی جینس سربراہ نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا
  • پینسلوینیا میں انڈوں کی چوری کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا
  • کشمیر ہمارا ہے“ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب،سینیئر صحافی مجیب الرحمن شامی،سلمان غنی اور دیگر کی شرکت
  • مقبوضہ مال روڈ
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل، امن کے لیے ناگزیر
  • ہم بائے چوائس پاکستانی،کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • مسئلہ کشمیر: اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر