کراچی میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ایک ڈھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری سعداللہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ مقتول اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو مقتول نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔
ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقتول سعداللہ سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا، ایک بچے کا باپ اور 3بھائیوں سے سب سے بڑا تھا ۔ مقتول کا آبائی تعلق گجرنوالہ سے تھا۔
زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی چنیوٹ اسپتال کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سعد اللہ کی عمر 40 سال تھی، جو کہ محنت کش اور وائی ایریا کا رہائشی تھا۔
حکومت ڈاکوؤں کو لگام دے، مقتول کے والد کی دہائی کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان سعد اللہ کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں ڈاکوؤں کو لگام دے۔ مقتول کے والد اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا سعد اللہ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم کچھ دنوں سے بے روزگار تھا۔ تین بھائیوں میں سب سے بڑا اور ایک 13 سالہ بیٹے کا باپ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایک بنگلے پر کام کرتا ہوں اور اپنے گھر کا کفیل ہوں۔ گزشتہ شب نائٹ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا تو مجھے گھر سے اطلاع ملی کہ سعد اللہ ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی فائرنگ سے میں ڈاکو مقتول کے سعد اللہ
پڑھیں:
وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کیلئے محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں یہ سب اس ملک نے ہمیں دیا، عزم اور جذبہ سے معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیئے، ، ہم نے عزم کیا آج آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی سے مسائل حل، مستحقین میں راشن اور بہت کچھ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبلیٹی NDC کی لاؤنچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ Gerrys انٹرنیشنل اور جی ٹیک کی ٹیم کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹیک کی نئی ڈسٹری بیوشن کیپبیلٹی (NDC) نئے باب کا آغاز ہے، یہ جدید نظام ٹریول انڈسٹری میں اہم ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں یہ سب اس ملک نے ہمیں دیا، عزم اور جذبہ سے معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیئے، وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کیا آج آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی سے مسائل حل، مستحقین میں راشن اور بہت کچھ کر رہے ہیں۔