بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج 26نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے،یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر Peaceful Assembly and Public Order Act 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے خلاف26نومبر کے 31مقدمات کی سماعت آج ہوگی، سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کرینگے، بشریٰ بی بی 26 نومبر کے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جامعہ اسلامی بھاولپور وڈیوز اسیکنڈل: تحقیقات کیلیے دائر درخواست خارج

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وڈیوز اور تصاویر لیکیج اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ دوران سماعت ججز کی بات نہ سننے پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے درخواست گزار وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے کسی پارٹی سے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ متاثرہ فریق جاکر
ایف آئی آردرج کروادے، پھر تحقیقات ہوں گی، اس طرح بادشاہت تونہیں کہ سارا نظام ختم کردیں، ہم قانون کے مطابق چلیں گے، ہر چیز عدالت عظمیٰ نہیں دیکھ سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • 31 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • جامعہ اسلامی بھاولپور وڈیوز اسیکنڈل: تحقیقات کیلیے دائر درخواست خارج
  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار
  • سپریم کورٹ: اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار