شمالی وزیرستان میں مارا گیا دہشتگرد افغان شہری نکلا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں ہلاک دہشت گرد لقمان افغان صوبہ خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔
افغان دہشت گرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا۔
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاکپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت ذمے داریاں پوری کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان شہری
پڑھیں:
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑا آپریشن، افغان شہری ہلاک
راولپنڈی:پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران افغان شہری لقمان خان عرف نصرت کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن 6 فروری کو دتہ خیل میں کیا گیا تھا، جہاں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری لقمان خان کو ہلاک کیا گیا۔ وہ افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ اس کارروائی کا مقصد سرحدی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا تھا