Daily Ausaf:
2025-04-15@09:58:30 GMT

22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

سعودی عرب (نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔

خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔

امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یوم تاسیس

پڑھیں:

یہودی تہوار کے موقع پر امریکی گورنر کے گھر کو آگ لگا دی گئی

لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، شدید آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم، گورنر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ گورنر ہاؤس میں آگ لگانے کے الزام میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنر جوش شاپیرو، ان کی اہلیہ، چار بچے، دو پالتو کتے اور ایک اور خاندان رہائش گاہ میں موجود تھا۔ پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق آگ رات 2 بجے لگی جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا، تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ گورنر شاپیرو کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس نے کوڈی بالمر نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ضلعی اٹارنی فرانس چارڈو کا کہنا ہے کہ اس پر اقدامِ قتل، دہشتگردی، شدید نوعیت کی آتشزدگی اور سرکاری شخصیت پر حملے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ ملزم پر وفاقی مقدمات بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق، ملزم کے پاس خود ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی موجود تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بالمر ایک اور مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے والا تھا۔ اس سے قبل 2016 میں وہ جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں بھی مجرم قرار پایا تھا۔ واقعے کے بعد کی تصاویر میں گورنر ہاؤس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ نظر آتا ہے۔ فرنیچر جل چکا ہے اور زمین پر راکھ پھیلی ہوئی ہے۔ دیواریں اور چھتیں سیاہ ہو چکی ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں گورنر نے گزشتہ رات پاس اوور (یہودی تہوار) کی تقریب منعقد کی تھی۔ گورنر شاپیرو نے اس واقعے کو پنسلوانیا کے عوام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اگر حملے کا مقصد انہیں ڈرانا تھا تو وہ مزید محنت سے کام کریں گے۔ انہوں نے اپنی یہودی شناخت پر فخر کیساتھ کہا کہ ان کی فیملی اور ریاست کے شہری اپنے عقائد کا کھل کر اظہار جاری رکھیں گے۔

شاپیرو نے 2022 میں پنسلوانیا کے گورنر کے طور پر انتخاب جیتا تھا اور وہ 2028 کے صدارتی امیدوار کے ممکنہ ناموں میں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ہم آج رات پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کی مستعدی کی بدولت محفوظ ہیں، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ایف بی آئی اور ریاستی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ واقعے کے بعد متعدد سیاستدانوں نے گورنر شاپیرو سے اظہار یکجہتی کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے اسے ”قابلِ نفرت“ حملہ قرار دیا، جبکہ سینیٹر جان فیٹر مین نے کہا کہ ”حملہ کرنے والے کو مکمل قانونی سزا دی جانی چاہیے۔“

متعلقہ مضامین

  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  •  17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ،فی بوری 1411 روپے ریکارڈکی گئی
  • یہودی تہوار کے موقع پر امریکی گورنر کے گھر کو آگ لگا دی گئی
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی