حیدرآباد قومی شاہراہ پر وکلا کا احتجاج جاری ہے، جمعرات کی دوپہر 2 بجے سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے دونوں ٹریک مکمل بند ہیں۔

سندھ پولیس کی جوڈیشل کمیشن کی پیش کش پر وکلا کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پہلے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی آئی جی حیدرآباد نے تبادلے کا وعدہ کرکے خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے باعث پھنسی مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ مصیبت میں پھنس گئے ہیں، احتجاج اور مسئلہ ان کا ہے، بھگت ڈرائیور رہے ہیں۔

اُدھر ایس ایس پی کو چھٹی پر بھیجنے اور دھرنا ختم کرانے کے آپشن وزیرِ داخلہ سندھ کے پاس زیرِ غور ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وکلا کی گالیوں کے معاملے پر حیدرآباد کے ایس ایچ اوز کی احتجاجاً چھٹی کی درخواست

ایس ایچ اوز کے مطابق پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، کرمنل مائنڈ کے لوگ طعنہ دے رہے ہیں، پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز سے ملاقات کی، ڈی آئی جی نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام افسران کام کریں اور چھٹی کی درخواست واپس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے 4 سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔ چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹر جنید عباس ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان ایس ایچ او تھانا کینٹ، انسپکٹر طاہر حسین مغل ایس ایچ او بی سیکشن اور انسپکٹر محمد فہیم فتح انچارج لطیف آباد شامل ہیں۔ ایس ایچ اوز کا چھٹی کی درخواست میں کہنا ہے کہ وکلا نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا، انہوں نے کہا کہ وکلا کی دھمکیوں اور گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، فرائض کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایس ایچ اوز کے مطابق پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، کرمنل مائنڈ کے لوگ طعنہ دے رہے ہیں، پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی طارق دھاریجو اور ایس ایس پی فرخ لنجار نے ایس ایچ اوز سے ملاقات کی، ڈی آئی جی طارق دھاریجو نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام افسران کام کریں اور چھٹی کی درخواست واپس لیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وکلا نے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا تھا اور مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی پر وکلا نے احتجاج ختم کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار :خاتون کے اغواکیخلاف مظاہرین کا دھرنا،قومی شاہرا ہ بلاک,سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے
  • خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف آج بھی دھرنا، قومی شاہراہ بلاک
  • جماعت اسلامی کاوکلابرادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
  • حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، آخر معاملہ ہے کیا؟
  • خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری
  • وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
  • حیدرآباد میں وکلا کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
  • حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی
  • وکلا کی گالیوں کے معاملے پر حیدرآباد کے ایس ایچ اوز کی احتجاجاً چھٹی کی درخواست