پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور 15 فروری کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد مزید کام جاری نہیں رکھیں گے۔

فیفا نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ کو 31 جولائی تک کی توسیع دی تھی، اس سے قبل فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کی مدت 15 فروری طے کی تھی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون ملک نے کہا کہ انہوں نے فیفا کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں مزید توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔

ہارون ملک کے فیصلے کے بعد فیفا کو 16 فروری سے 31 جولائی تک کے توسیع شدہ مینڈیٹ کے لیے نیا چیئرمین مقرر کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون ملک اس سے قبل دسمبر میں بھی فیفا سے کہہ چکے تھے کہ وہ بطور چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی مزید کام کرنا نہیں چاہتے لیکن اس وقت فیفا نے انہیں فروری تک کام جاری رکھنے پر راضی کرلیا تھا۔

ہارون ملک نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی ایف ایف میں جو کام کرنا تھا، اس کا 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور باقی ماندہ امور نارملائزیشن کمیٹی کے دیگر اراکین مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئنی تنازہ جلد حل ہوجائے گا جس کے بعد بس رسمی کارروائی باقی رہ جائے گی۔ نارملائزیشن کمیٹی کے نئے چیئرمین کے تقرر کا فیصلہ فیفا ہی کرے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں 2019 سے نارملائزیشن کمیٹی کام کررہی ہے، حمزہ خان کمیٹی کے پہلے چیئرمین تھے، انہوں نے دسمبر 2020 میں استعفی دیا تھا جس کے بعد منیر سندھانہ نے عبوری چیئرمین کے طور پر کام سنبھالا۔

2021 میں فیفا نے ہارون ملک کو بطور چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی مقرر کیا تاہم ان کی تقرری کے چند ماہ بعد پی ایف ایف دفاتر پر اشفاق گروپ نے قبضہ کرلیا تھا جس پر پاکستان کی رکنیت معطل کردی گئی تھی جو جون 2022 میں بحال ہوئی۔

2024 جنوری میں نارملائزیشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ سطح اور ستمبر میں صوبائی الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا تھا تاہم صدارتی الیکشن کے عمل میں آئنی مسائل درپیش رہے اور کانگریس نے مجوزہ ترامیم کو منظور کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد فیفا نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون ملک کی جانب سے مزید کام سے انکار کے بعد فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کے ایک رکن سے بطور چیئرمین کام کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے اگر پیشکش منظور ہوئی تو ان کے نام کا بطور نئے چیئرمین اعلان کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نارملائزیشن کمیٹی کے ہارون ملک فیفا نے پی ایف کے بعد

پڑھیں:

اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے 854 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے مرجیعون ضلع میں واقع قصبے راب ثلاثین میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی،بنت جبیل ضلع کے قصبے یارون میں اسرائیلی فوج نے منظم بمباری کی جس میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

قابل ذکر ہے کہ اس معاہدے میں 60 دن کی ایک مخصوص ڈیڈ لائن شامل تھی جس دوران اسرائیل جنگ کے دوران جنوبی لبنان کے ان قصبوں سے دستبردار ہو جائے گا جن پر اس نے قبضہ کیا تھالیکن اس نے مکمل انخلا پر عمل درآمد سے انکار کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

اسرائیلی فوج کو دی گئی ڈیڈ لائن 26 جنوری کو ختم ہوگئی تھی مگر بعد میں امریکا کی کوششوں سے ڈیڈ لائن میں 18 فروری تک توسیع کی گئی۔ لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اسرائیلی فوج کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 67 افراد شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 4,098 افرادشہید اور 16,888 زخمی ہوئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، اس کے علاوہ تقریباً 1,400,000 افراد بے گھر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار
  • شدید دباؤ کی امریکی پالیسی اب بھی کام نہیں کرے گی، ایران
  • صدر مملکت کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات، پاک چین سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا
  • اسرائیل ‘حماس جنگ بندی معاہدے سے ہماراکوئی تعلق نہیں .امریکا
  • بیجنگ: صدر آصف علی زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر آصف زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات