صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پھنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دورہ چین
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں قومی ہیروز کی یادگار پر حاضری
بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا۔
صدر مملکت نے چین کی آزادی اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہوں نے اپنی قوم اور ملک کی خدمت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
صدر مملکت کے اس دورے کو پاک چین دوستی کے جذبے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔