صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ لزبن روانہ
اسلام آباد:پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔
حکومت پاکستان نے ان کے انتقال پر 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔