Express News:
2025-04-15@09:58:42 GMT

صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی  ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔  صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے ،احسن اقبال 

پسرور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال  نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی ہے. ملیحہ لودھی
  • صدرآصف علی زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات
  • پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، طلال چوہدری
  • وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے ،احسن اقبال 
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج