پرندوں کو بطور صدقہ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں سانڈے بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور میں قید کیے گئے پرندوں کو بطور صدقہ آزاد کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
پرندوں کو بطور صدقہ آزاد کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز داتا دربار مارکیٹ سے کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران نے ذمہ داری سنبھالنے کے پہلے ہی روز معصوم پرندوں کو پنجروں میں بند کر کے بطور صدقہ فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایک ملزم کو سانڈے کا تیل بیچتے ہوئے مفلوج کیے گئے درجنوں سانڈے بھی برامد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا۔
انہوں نے کہا عوام سے اپیل ہے کہ بطور صدقہ پرندے ازاد کروانے والوں سے پرندے نہ خرید کر اس مکروہ دھندے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسی جگہ یہ لوگ پرندے فروخت کرتے نظر ائیں تو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو فورا مطلع کیا جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرندوں کو
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
عالیہ حمزہ— فائل فوٹولاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔
عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کی۔
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں 3، قصور 7، گوجرانوالہ 1، راولپنڈی 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔