Express News:
2025-02-08@07:47:18 GMT

چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں اُتری۔

اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم جرسی کی رونمائی ہوئی، جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی حاضر ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی

فینز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کٹ کے کلر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، یہ وہی رنگ ہے جو ماضی میں 1999 اور 1992 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہنا تھا۔

مزید پڑھیں: جب بھی اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں ہمیں جذبہ اٹھاتا ہے، محمد رضوان

سال 1992 میں قومی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 1996 کی ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، یہ وہ دور تھا جب  پاکستان کو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر جیسے اسٹارز ملے تھے، اس 90 کی دہائی کو پاکستان کرکٹ کا عروج بھی تصور کیا جاتا ہے جب گرین شرٹس کو شکست دینا بڑی ٹیوں کو خواب ہوا کرتا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جرسی کی رونمائی

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ کمنز کی انجری! آسٹریلیا نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی

پاکستان اور بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی کپتان کی انجری کی صورت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور تاحال بالنگ شروع نہیں کی ہے، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی انجری پر انکے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے جبکہ کپتانی کے معاملے پر ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہوگی، آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگا، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور بھارت کو جسپریت بمراہ کی انجریز کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے، تینوں ٹیموں نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے قبل تشویش میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی 2025؛ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی
  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیا انگلش ٹیم افغانستان کیخلاف کھیلے گی؟ معاملہ حل
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل چھکوں کو لیکر فخر زمان نے بڑی ڈیمانڈ کردی
  • چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر ریلیز، شائقین عاطف کی آواز سُننے کو بےقرار
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی کن میچز کے اضافی ٹکٹس جاری کررہا ہے؟
  • پشاور اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کمنز کی انجری! آسٹریلیا نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟