اختلافات کی افواہوں کے درمیان پرینیتی کی پریانکا کے بھائی کی شادی میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔
شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔
پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔ ویڈیو میں سدھارتھ اور ان کی دلہن کو ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر پریانکا، ان کے شوہر نک جونس اور والدہ مدھو چوپڑا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
یاد رہے کہ ان دنوں بہنوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب پرینیتی نے انسٹاگرام پر ایک خفیہ پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا، ’ہم واقعی ادھار کے وقت میں ہیں، ان لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کا انتخاب کریں، باقی سب کو جانے دیں۔‘
واضح رہے کہ سدھارتھ کی شادی ایک نجی تقریب میں اداکارہ نیلم اپادھیایا سے ہوئی، جن کی منگنی اگست 2024 میں ہوئی تھی۔
دوسری جانب، پریانکا اس وقت ایس ایس راجامولی کی فلم (ایس ایس ایم بی 29) میں مہیش بابو کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اختلافات کی
پڑھیں:
یاسر حسین کی یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی تعریف
یاسر حسین نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔
معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔
یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔
یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے ملی ہے اور میں ہر اس شخص کی عزت کرتا ہوں جس نے اپنی فیلڈ میں محنت کی ہو۔
انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد اپنی جگہ محنت سے پہنچے ہیں اور ان کی کامیابی کسی کے سہارے یا سفارش سے نہیں بلکہ ان کی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔
یاسر حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی متوازن رائے کو مثبت قرار دیا اور کہا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی ایسے ہی مثبت رویے اپنانے چاہئیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یوٹیوبرز کی شہرت اور ان کے کام کی اہمیت پر شوبز حلقوں میں خاصی بحث چھڑی ہوئی ہے، ایک جانب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) نے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر کھل کر جواب دیا اور یوٹیوبرز کی محنت کو تسلیم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دوسری جانب رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کی اس بات پر سخت تنقید کی کہ وی لاگرز اپنی فیملیز کو بیچتے ہیں۔
Post Views: 3