ن لیگ سوچ بہتر کرلے تو ملکر آگے بڑھ سکتے ہیں، خاقان عباسی نے پارٹی جوائن کرنے سے متعلق واضح جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ سوچ بہتر کرلے تو مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ دوبارہ جماعت میں جانا میرے لیے ممکن نہیں ہے، ہم نے ایک جماعت بنائی ہے اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی شو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن کو آپ کو کھو دینا چاہیئے تھا، کیا آپ دوبارہ مسلم لیگ ن جوائن کر سکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کے قانون کا سیکشن 124 اے کالعدم قرار دیدیا
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا کوئی اختلاف نہیں تھا، بس معاملہ ایک بیانیہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو، جب بیانیہ بدلا گیا تو میرا ساتھ چلنا مشکل ہوگیا۔ میں نے سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔ باقی ہماری دوستیاں قائم ہیں۔ رانا ثنا اللہ خان بہت زیرک اور ناپ تول کر گفتگو کرنے والے سیاستدان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اگر پی ٹی آئی جمہوریت کی بات کرتی ہے، قانون کی بالا دستی کی بات کرتی ہے، عوام کے مسائل کی بات کرتی ہے تو ہم سب اکٹھے چل سکتے ہیں۔ ہم اتحادی نہیں ہیں لیکن ہم ان کے بیانیے کے سپورٹر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رانا ثنا اللہ خان شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رانا ثنا اللہ خان شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل شاہد خاقان عباسی سکتے ہیں
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹورسر ویوین رچرڈز نے ٹیم کو جوائن کرلیا
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے ٹیم کو جوائن کرلیا، جو پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے پرجوش ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے اور میچز کے لیے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، ایلکس کیری آسٹریکیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی منیجمنٹ کے مطابق روسی وین ڈر ڈسن ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے۔
جاوید آفریدی کا پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔
زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نجکاری کیلئے 10 اداروں کی فہرست فائنل